برطانوی ٹینس سٹار جیمی مرے کو بھی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر مل گیا

برطانوی ٹینس سٹار جیمی مرے کو بھی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر مل گیا

لندن(آن لائن ) برطانوی ٹینس سٹار جیمی مرے کو بھی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر مل گیا۔رواں سال آسٹریلین اور یو ایس اوپن میں ڈبلز مقابلے اور ڈیوس کپ کے فاتح کو گزشتہ روز بکنگھم پیلس میں ایک تقریب کے دوران کوئن الزبتھ نے او بی ای ایوارڈ سے نوازا۔واضح رہے کہ 2013ء میں اینڈی مرے کو بھی یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی