پولو کپ ، ڈائمنڈ پینٹس نے این واگ کو 6-4 سے شکست دیدی

پولو کپ ، ڈائمنڈ پینٹس نے این واگ کو 6-4 سے شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک بائی ہیپی کاؤ چیزٹورنامنٹ کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے ہوئے۔ پہلے میچ ڈائمنڈ پینٹس نے این واگ کو 6-4 سے دوسرے میچ میں شیروڈ نے اولمپیاء کو9-3 سے جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں ایڈیسیو نے ماسٹر پینٹس کو 6-3 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے روز زبردست پولو کے مقابلے منعقد ہوئے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر اور دیگر بھی موجود تھے۔پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے شاندار کھیل پیش کیا اور این واگ کے خلاف اچھی پرفارمنس دی۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے تین گول جبکہ میاں خرم نے دو گول سکور کیے جبکہ این واگ کی طرف سے تیمور مواز خان نے تین گول سکور کیے۔ اس طرح ڈائمنڈ پینٹس نے میچ 6-4 سے جیتا۔ دوسرے میچ میں شیر وڈ نے اولمپیاء کیخلاف 9-3 سے فتح حاصل کی ۔

اولمپیاء کی ٹیم کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی تھا۔ شیر وڈ کی طرف سے احمد زبیرنے پانچ گول سکور کیے۔ تیسرے میچ میں ایڈیسیو نے ماسٹر پینٹس کے خلاف 6-3 سے فتح حاصل کی۔ ایڈیسیو کی طرف سے جمیل الرحمان نے دو گول سکور کیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی