ترکی میں دہشت گردی کی تحقیقات، دور میئرز گرفتار

ترکی میں دہشت گردی کی تحقیقات، دور میئرز گرفتار

انقرہ (این این آئی)ترکی میں دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلے میں دو میئرز کو گرفتار کرلیا گیا ۔سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے ٹاؤن ہال میں واقع سرکاری دفاتر کی تلاشی بھی لی اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔ ان افراد پر کردش باغیوں سے ہمدردی اور انہیں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کے لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئرز گلتن کیسانک اور فرات انلی کو دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ،سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے ٹاؤن ہال میں واقع سرکاری دفاتر کی تلاشی بھی لی اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔میڈیا ذرائع کے مطابق گلتن کیسانک کو ایئرپورٹ سے جبکہ فرات انلی کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ۔

۔ ترک حکام کے مطابق ان افراد پر کردش باغیوں سے ہمدردی اور انہیں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کے لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر