ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین، یاسر میر اریکا رڈ توڑ دیگا: وسیم اکرم

ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین، یاسر میر اریکا رڈ توڑ دیگا: وسیم اکرم
 ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین، یاسر میر اریکا رڈ توڑ دیگا: وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح گر باؤلنگ کرنے والے لیگ اسپنریاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا یاسر میرا ریکارڈ توڑ دے گا۔میں اپنے تجزیے میں ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بہترین کارکردگی تھی، ایک اورسیریز جیتے جو شاندار ہے، سامنے ٹیم کوئی بھی ہو جیت ریکارڈ کا حصہ بن جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ انھوں نے فتح حاصل کی'۔یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں چار اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے مجموعی طورپر 10 وکٹیں ہتھیالیں اوردوسری مرتبہ ایک میچ میں 10 وکٹیں لینے کا اعزاز پایا جبکہ 8 مرتبہ ایک اننگز میں 5 یا اسے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔انھوں نے انگلینڈ کے جارج لومین کی جانب سے جون 1886 میں 18 میچوں میں 112 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ 'یاسر شاہ نے 10 وکٹیں حاصل کیں اور 8 ویں دفعہ 5 وکٹیں حاصل کیں تو میں گننا رہا تھا کہ میں نے 25 دفعہ 5 آؤٹ کئے ہیں اور یہی کہہ رہا تھا کہ یہ بچہ میرا ریکارڈ توڑ دے گا۔یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 17 ویں ٹیسٹ میچ میں 100 وکٹیں مکمل کرکے ایشیا کے پہلے بالر جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مشترکہ طورپر دوسرے بالر بن گئے تھے۔یاسر نے سعید اجمل کا پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا کہ جبکہ ایشیا میں تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ہندوستان کے روی چندرن ایشون سے چھین لیا تھا۔وسیم اکرم نے میچ کے حوالے سے کہا کہ 'میچ میں تھوڑی بوریت بھی ہوئی اور ٹیسٹ میچ میں کئی دفعہ ایسا ہوتا یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبی ہے'۔ایک سوال پر انھوں نے ویسٹ انڈین بلے باز جرمین بلیک ووڈ کی تعریف کی اور کہا کہ ایک مشکل وقت میں انھوں نے 95 رنز بنائے مگر بدقسمتی سے سنچری مکمل نہیں کرپائے لیکن پاکستان نے مجموعی طورپر بہترین کھیلا۔ان کا کہنا تھا 'ایک پاکستانی کی حیثیت سے ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں، مصباح اور پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی اور جیت کا سہرا پوری انتظامیہ کو جاتا ہے'۔

سابق کپتان نے کہا کہ اس میچ میں دونوں ٹیموں میں واضح فرق یاسر شاہ تھے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی دوٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی ہے جبکہ آخری میچ 30 اکتوبر کو شارجہ میں شروع ہوگا۔