شہر یار خان کی قذافی سٹیڈیم میں شیڈول پریس کانفرنس دوسری دفعہ ملتوی

شہر یار خان کی قذافی سٹیڈیم میں شیڈول پریس کانفرنس دوسری دفعہ ملتوی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان کی قذافی سٹیڈیم میں شیڈول پریس کانفرنس دوسری دفعہ ملتوی کردی گئی ۔پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان جو کہ دل کے کامیاب آپریشن کے بعد دو ماہ لندن قیام کے بعد وطن واپس آئے تھے اور منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس منعقد کرناچاہتے تھے ۔ لیکن کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ان کی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی تھی۔

اور بدھ کے روز پریس کانفرنس کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا لیکن بدھ کے روز بھی دوسری دفعہ ان کی پریس کانفرنس ملتوی کیئے جانے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ پریس کانفرنس کے نئے شیڈول کے بارے میں بعد میں اگاہ کیا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی