پروفیسر پائندہ ملک انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کے کونسل ممبر منتخب

پروفیسر پائندہ ملک انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کے کونسل ممبر منتخب
 پروفیسر پائندہ ملک انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کے کونسل ممبر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور لاہور گرائمر سکول جوہر ٹاؤن کے سپورٹس ایڈمنسٹریٹر پروفیسر پائندہ اے ملک(ٹوکیو) جاپان میں ہونے والے انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کانگریس میں کونسل کے 4سال کے لئے ممبر منتخب ہو گئے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کی سطح پر منتخب کیا گیا۔ پروفیسر پائندہ اے ملک اس سے قبل ایشین جمناسٹک یونین کے نائب صدر منتخب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ایشیا کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں الیکشن میں دنیا بھر کے 119 ممالک نے حصہ لیا پروفیسر پائندہ اے ملک 79 ووٹ حاصل کرکے 21رکنی کونسل میں ممبر منتخب ہوئے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن نے پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے عہدیداران اورپروفیسر پائندہ اے ملک کو انٹرنیشنل جمناسٹک فیڈریشن کانگریس میں کونسل کے ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا اس سے پاکستان میں جمناسٹک کے کھیل کی ترقی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔