محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی،2میچوں میں 9شکار

محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی،2میچوں میں 9شکار
 محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی،2میچوں میں 9شکار

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ باؤلر محمد آصف کے فینز کے لیے خوشخبری ، سوئنگ ماسٹر محمد آصف ڈومیسٹک کرکٹ میں ان ایکشن ہوئے ہیں ۔ اس بار انداز نیا مگر سوئنگ وہی پرانی ۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کے باوجود سوئنگ قومی کرکٹر کی قید میں رہی ۔ سوئنگ فاسٹ باؤلنگ محمد آصف کی پہلے بھی غلام تھی اور آج بھی غلام ہے ۔ آج بھی کرکٹ بال محمد آصف کے اشاروں پر ناچتی ہے ۔ اب ذرا ڈومیسٹک میچ میں محمد آصف کی باؤلنگ دیکھئے ۔ وہی ان سوئنگ ریورس سوئنگ پر بلے بازوں کا شکار اور وہی ان ڈیپر قائداعظم ٹرافی کے دو میچز میں محمد آصف نے اب تک نو شکار کئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کیس کے تین کرداروں میں سے ابھی تک صرف محمد عامر کا ساتھ دیا ہے ۔ اچھی کارکردگی پر سلمان بٹ تاحال نظر انداز ہیں ۔ محمد آصف کے ساتھ کیا سلوک ہوگا ، ۔۔واضح ہونا اب دور کی بات نہیں لگتی

مزید : کھیل اور کھلاڑی