قومی کھیل تر بیتی ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے زوال پذیر ہے: شہباز سینئر
فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک)پا کستان ہا کی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ پا کستان میں معیاری ہا کی تربیتی ادارہ نہ ہو نے کی وجہ سے ہا کی کا کھیل زوال پذیر ہے ملک میں ہا کی کی نسبت کرکٹ کا زیادہ جنون ہے ملک میں بین الا اقوامی ہا کی کے مقا بلے نہ ہو نے کی وجہ سے ہا کی کے کھیلا ڑیوں میں حو صلے پست ہو ئے گز شتہ ادوار میں غیر ملکی دوروں پر ہا کی فیڈریشن سلیکشن کی بجا ے ایسے ہی کھیلا ڑیوں کو غیر ملکی دارے کروا تی ر ہی ،ہمیں سلیکشن کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا وہ گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ فیڈ یشن ہا کی لیگ کروا نے پر بھی غور کر رہی ہے تا کہ ملکی کھیلاڑیوں انٹر نیشنل کھیلا ڑیوں کے سا تھ کھیلنے کا موقعہ ملے انہوں نے کہا کہ ہا کی کے زوال کے بعد مختلف اداروں نے بھی ہا کی ٹیمیں ختم کر دی ہیں ہماری کوشش ہے کہ ادارے ایک مرتبہ پھر ہا کی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر یں اور دوبارہ ہا کی ٹیمیں بنا یں اور تمام ادارے اپنی ٹیمیں ہا کی فیڈریشن کے ساتھ منسلک کریں تا کہ ہا کی ایک مرتبہ پھر اپنا کھو یا ہوا مقام حاصل کر نے میں کا میاب ہو سکے انہوں نے کہا کہ گو جرہ ،فیصل آباد ہا کی کی نرسریاں ہیں ان علا قوں نے ما ضی میں عا لمی شہرت یا فتی ہا کی کے کھیلاڑی پیدا کیے ان علا قوں پر ایک مرتبہ پھر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے امید ظا ہر کی کہ ہا کی فیڈریشن کی کو شش ہے کہ پا کستان ایک مرتبہ پھر اپنے تمام اعزازات وا پس حا صل کر ے جس کے لیے سا بق او لمپئین کی خد مات بھی لی جا ئیں گی انہوں نے کہا کہ ہا کی کے فروغ کے لیے اپنی تما م تر تو نا ئیاں برو ے کار لا ونگا ۔