اسلام آباد2 نومبر کو بند کرنے کیخلاف درخواست پر باقاعدہ سماعت شروع

اسلام آباد2 نومبر کو بند کرنے کیخلاف درخواست پر باقاعدہ سماعت شروع

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں قائم 3رکنی فل بنچ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے خلاف درخواست پر باقاعدہ سماعت کا آغاز کردیا ہے۔دوران سماعت بنچ کے سربراہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم ایسے ہو گئے ہیں کہ نہیں جانتے کس سمت میں جانا ہے۔یہ درخواست مقامی شہری عاطف ستار کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں عمران خان کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کو چیلنج کیا گیاہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ریاست کا وفادار ہونا چاہیے۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کو غیر مستحکم کرنا نہیں ہے اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ریاست سے وفاداری کی تعریف پر پورا نہیں اترتے۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ عدالت کاکام امن قائم رکھنا ہے۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے دلائل جاری تھے تاہم فل بنچ نے درخواست پر مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

سماعت آغاز

مزید : صفحہ آخر