2 نومبر کا دھرنا روکنے کیلئے سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں

2 نومبر کا دھرنا روکنے کیلئے سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں

لاہور(نامہ نگار خصوصی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی اور اسلام آباد دھرنا روکنے کے لئے سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کردی گئی ہیں ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کو8مقامات سے بند کرنے جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے 2نومبر کے دھرنے کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، تحریک انصاف کا احتجاج کو بنیادی آئینی حق قرار دینے کا دعوی غلط ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، سپیکر قومی اسمبلی، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے اور تحریک انصاف کو دھرنا دینے سے روکا جائے جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے افتخار چودھری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھی ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر