سانحہ ماڈل ٹاؤ ن عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظر پر لانے کی درخواست کی سماعت کے لئے نیا 3 رکنی فل بنچ تشکیل

سانحہ ماڈل ٹاؤ ن عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظر پر لانے کی درخواست کی سماعت کے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر پر لانے کی درخواست کی سماعت کے لئے نیا 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے، تین رکنی فل بنچ 6 دسمبر سے درخواستوں پر سماعت شروع کرے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منظور علی شاہ نے سانحہ ماڈل ٹا ؤن کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ کے بارے میں عوامی تحریک اور دیگر شہریوں کی جا نب سے دائر ایک نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔ بنچ کے سربراہ جسٹس یاور علی خان ہونگے جبکہ دیگر ارکان جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالسمیع خان شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر