سانحہ کوئٹہ کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ

سانحہ کوئٹہ کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان گلوبل ا نسٹی ٹیوٹ (فار لاء اینڈ جسٹس چیپٹر)کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جی پی او گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سی ای او پی جی آئی مخدوم وسیم قریشی ، عظیم اکرم ،عاطف گوندل ، سردار افراز ،فیاض جعفر ، رفعت طفیل ایڈووکیٹس اور دیگر شرکاء نے خطاب کیا، مظاہرے کے انعقاد کا بنیادی مقصد گزشتہ روز پولیس ٹریننگ انسٹیٹوٹ کوئٹہ میں شہید ہو نے والے پا کستان آرمی کے کیپٹن روح اللہ سمیت پولیس کے جوانوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

شہداء ،مظاہرہ

مزید : صفحہ آخر