لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کا "لوگو"جاری کردیا گیا

لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کا "لوگو"جاری کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کا "لوگو"جاری کردیا گیاہے جس کی منظوری چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔یہ تقریبات یکم نومبر سے 10دسمبر تک جاری رہیں گی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید رضوی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے بتایا کہ ہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کا آغاز یکم نومبر کو ہوگا، افتتاحی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ریٹائرڈ چیف جسٹس صاحبان، لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ ججز، افسران اور ملازمین شرکت کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -