پی ٹی آئی کی وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

پی ٹی آئی کی وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبروسابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سیاسی جماعت کے بعد پانامالیکس کی بنیاد پر تحریک انصاف نے بھی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے درخواست دائر کر دی ۔یہ درخواست تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور ان کے خاندان نے اربوں روپے کی کرپشن کی جس کا پاناما لیکس میں انکشاف ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کا حکم کالعدم کیا جائے ۔ یاد رہے کہ اسی معاملے پرسابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک بھی درخواست دائر کر چکی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

مزید : صفحہ آخر