ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی او اور سی سی پی او لاہورکو جاری شو کاز نوٹسز معطل

ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی او اور سی سی پی او لاہورکو جاری شو کاز نوٹسز معطل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے مال روڈ پر احتجاج روکنے کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں ناکامی پرسنگل بنچ کی طرف سے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی او لاہور اور سی سی پی او لاہورکو جاری کئے گئے شو کاز نوٹسز معطل کردیئے ہیں۔یہ نوٹسز پنجاب حکومت کی اپیل پر معطل کئے گئے ہیں ،اپیل میں ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف داد رسی کی استدعا کی گئی ہے، سرکاری وکیل نے دلائل میں یہ موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے مفاد عامہ میں از خود نوٹس نہیں لیا اس لئے یہ از خود نوٹس قابل پذیرائی نہیں ہے، سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا جائے، ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلے پر عمل درآمد تاحکم ثانی روکتے ہوئے مزیدکارروائی آئندہ تاریخ سماعت تک ملتوی کردی ۔

مزید : صفحہ آخر