کاہنہ میں سوئی گیس ٹیم کاچھاپہ لاکھوں کی ماہانہ گیس چوری پکڑلی

کاہنہ میں سوئی گیس ٹیم کاچھاپہ لاکھوں کی ماہانہ گیس چوری پکڑلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم قیصر مسعود کی نگرانی میں ٹاسک فورس کاہنہ میں چھاپہ مار کر ایک نمکو فیکٹری میں مار کر لاکھوں روپے ماہانہ کی ہونے والی گیس چوری پکڑ لی ہے۔ گیس کمپنی کے چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کے مطابق ٹاسک فورس نے نمکو فیکٹری میں چھاپہ مارا تو وہاں پرگھریلو میٹر سے گیس چوری کر کے فیکٹری کو فراہم کی جا رہی تھی جس پر گیس کمپنی کوماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

چیف انجینئر افتخار احمد ہربنس پورہ گیس آفس کے انچارج تعینات
لاہور( خبرنگار) ایم ڈی سوئی گیس کمپنی امجد لطیف نے چیف انجینئر عہدہ کے افسر افتخار احمد کو انچارج ہربنس پورہ گیس آفس تعینات کر دیا ہے۔جس پر افتخار احمد نے گزشتہ روز بطور انچارج ہربنس پورہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، جبکہ اس سے پہلے تعینات انچارج فراز ندیم کو ہیڈ آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -