ٹورانٹو، 8 افراد کو غیر ممنوعہ ادویات دے کر قتل کرنیوالی نرس گرفتار

ٹورانٹو، 8 افراد کو غیر ممنوعہ ادویات دے کر قتل کرنیوالی نرس گرفتار

ٹورانٹو(محسن عباس۔ بیوروچیف) کینیڈا کے شہر ووڈ سٹاک میں ایک نرس نے آٹھ افراد کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمر رسیدہ افراد کیلئے مختص ایک مقامی رہایش گاہ میں کام کرنے والی انچاس سالہ نرس ٹریسی ویٹلافر نے اپنی ڈیوٹی کے دوران سن سو ہزار سات اور چودہ کے درمیان بوڑھے افراد کو ادویات کی غیر ممنوعہ مقدار دے کر قتل کر دیا تھا۔ مرنے والے افراد کی عمریں پچہتر سال سے پچانوے برس کے لگ بھگ تھیں۔ یہ نرس ان افراد کی دیکھ بھال پر مامور تھی۔ پولیس نے نرس کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس خبر کی اطلاع کے بعد مقامی کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر