بلوچستان حکومت نے محلوں کی سطح پر عمائدین کی امن کمیٹیاں فعال کرنے کی سفارش کر دی

بلوچستان حکومت نے محلوں کی سطح پر عمائدین کی امن کمیٹیاں فعال کرنے کی سفارش ...

کوئٹہ(اے این این) بلوچستان حکومت نے سانحہ کوئٹہ کے بعد صوبے میں امن کے لئے محلوں کی سطح پر عمائدین کی امن کمیٹیاں فعال کرنے کی سفارش کی ہے ۔بلوچستان کے چیف سیکریٹری نے ایک مراسلے میں پولیس، انتظامیہ اور ایف سی سے کہا ہے کہ محلوں کی سطح پر مقامی عمائدین کے تحت امن کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے۔ صوبے میں سکیورٹی کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے۔مراسلے میں کہا ہے کہ محلے کی سطح پر امن کمیٹیوں کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر انٹیلی جنس کے نیٹ ورک کو مربوط اور فعال بنایاجائے۔مراسلے کے مطابق صوبے بھر میں حساس مقامات پر ریپڈ رسپانس فورس کے ساتھ ساتھ ایف سی بھی تعینات کی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی اور دیگر سرکاری عمارتوں پر سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر