تحریک انصاف نے شہبازشریف کا چیلنج قبول کر لیا، عبدالعلیم خان کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
لاہور(اے این این) تحریک انصاف نے شہبازشریف کا چیلنج قبول کرلیا،ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے فرنٹ مین جاوید صادق کے درمیان گٹھ جوڑ ہے اور اس کے ثبوت میں سامنے لاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر30 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رہا ہوں اور شہباز شریف سے دعویٰ جیت کر تمام رقم شوکت خانم کو عطیہ کردوں گا۔علیم خان کا کہنا تھا کہ 2008 سے اپوزیشن کی سیاست کررہا ہوں اس لئے تمام الزامات کے ثبوت موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا ٹھیکہ ہو یا کوئی اور تمام ٹھیکوں کے پیچھے ایک ہی شخص ہوتا ہے جس کا نام جاوید صادق ہے۔