محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے 0کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے 0کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے 70 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ بہبودی آبادی کے چند من پسند کنٹریکٹ سوشل موبلائزرز کو عہدوں پر مستقل کر کے درجنوں درخواست گزاروں کو نظر انداز کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دس سال سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کیا جانا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کے 70 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : صفحہ آخر