تحصیل کونسل شانگلہ کے فلڈ فنڈز پر سیاست سے گریز کیا جائے‘ محمد طاہر

تحصیل کونسل شانگلہ کے فلڈ فنڈز پر سیاست سے گریز کیا جائے‘ محمد طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ ؛ تحصیل ناظم محمد طاہر خان نے تحصیل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں آیا ہوا فنڈ کو تحصیل کونسل کے ممبران کے نشاندہی پر استعمال کیا جائے،فلڈ فنڈ پر سیاست سے گریز کیا جائے ،اگر صوبائی حکومت نے فلڈ فنڈ کا غیر منصفانہ تقسیم کیا تو بھر پور مذاحمت کریں گے، ایسا ہمیں قبول نہیں ہوگا، شانگلہ کے انتظامی افسران کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے احکامات مل رہے ہیں،شانگلہ کے افسران کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وہ بدھ کے روز کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،محمد طاہر نے کہا کہ شانگلہ میں قدرتی آفات آیا تھا اور صوبائی حکومت نے شانگلہ کو آفت زدہ قرار دینے کے بعد اب 53کروڑ روپے کا فلڈ ریلیف فنڈ جاری کیا ہے جوواضح ہے کہ یہ فنڈ سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر خرچ ہوں گے،تاہم اب ایسا نہیں لگ رہا کہ فلڈ فنڈ سیلاب میں متاثرہ تباہ شدہ سکیموں پر خرچ ہوں گے کیونکہ پشاور سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی فلڈ فنڈ کو اپنی سیاسی دوکان چمکانے کیلئے استعمال کر رہا ہے اور وہ شانگلہ کے نمائندوں کو بائی پاس کرنا چاہتا ہے،جس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،فلڈ فنڈ کو یہاں سے منتخب نمائندوں کی نشاندہی پر خرچ کیا جائے،اگر صوبائی حکومت نے تحصیل کونسل کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی تو بھر پو مزحمت کریں گے،سب ڈویژن کے بارہ محکموں کا اختیار ہمارے پاس ہے ،کونسل کے ممبران نے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں نقصانات کی نشاندہی کی تھی جن کو ارسال کر چکے ہیں۔