الیکشن کمیشن اور ذرائع ابلاغ کا آپس میں گہرا رشتہ ہے‘ الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن اور ذرائع ابلاغ کا آپس میں گہرا رشتہ ہے‘ الیکشن کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوامسرت خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اورذرائع ابلاغ کاآپس میں گہرارشتہ ہے،ووٹرایجوکیشن کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کاکردارنمایاں ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورکے ایک مقامی ہوٹل میں ریجنل الیکشن کمشنرزاورآفیسربرائے تعلقات عامہ کیلئے دوروزہ میڈیاورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (تعلقات عامہ)الیکشن کمیشن ثریاجمال،سیکرٹری انفارمیشن خیبرپختونخواطاہرحسن،ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کیپٹن(ر)عبدالمجیدنیازی،جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنراحمد نوازاور معروف صحافی وٹرینگ ایکسپرٹ شوکت پراچہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پرسیکرٹری انفارمیشن طاہرحسن اورڈائریکٹرجنرل PIDعبدالمجیدنیازی نے شرکاء کواپنے تجربات کی روشنی میں خصوصی اورمفصل لیکچرزدیئے۔ صوبائی الیکشن کمشنرمسرت خان نے کہاکہ اس قسم کے ورکشاپس الیکشن کمیشن کے افسران کی میڈیاکیساتھ مزیدبہترمیڈیاپراجیکشن کیلئے ناگزیرہیں جن کی بدولت ان افسران کی تعلقات عامہ کے حوالے سے انکے استعدادمزیدبڑھے گی۔انہوں نے افسران پرزوردیاکہ وہ اپنے تمام ترتوانائیاں الیکشن کمیشن کی میڈیاپراجیکشن کیلئے صرف کریں کیونکہ موجودہ حالات میں عوام تک الیکشن کمیشن کاپیغام پہنچانے کیلئے ذرائع ابلاغ ہی ایک بہترذریعہ ہے۔ورکشاپ میں ریجنل الیکشن کمشنرپشاورولی الرحمان،کوہاٹ کے محمدطارق،سوات کے جاوید اقبال،ایبٹ آبادکے عبدالحفیظ،مردان کے شاہداقبال وڈائریکٹرجنڈرافیئرزشیبرعباس،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرڈی آئی خان محمدندیم خان، شانگلہ کے عبدالقادر،ہنگوکے ذیشان خان،ڈپٹی ڈائریکٹرصفیہ اکبراورافسرتعلقات عامہ صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخواسہیل احمدنے شرکت کی۔بعدازاں صوبائی الیکشن کمشنرنے تمام شرکاء میں اسنادتقسیم کیں۔ اواخرمیں ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ثریاجمال نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیااورUNDPکی جانب سے ٹیکنکل سپورٹ کوسراہا۔