چارسدہ‘ ٹی ایم اے میں غیر قانونی بھرتیوں کی منسوخی کا مطالبہ

چارسدہ‘ ٹی ایم اے میں غیر قانونی بھرتیوں کی منسوخی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ) میونسپل ورکرز یونین نے ٹی ایم اے چارسدہ میں غیر قانونی بھرتیوں کو منسوح کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ ٹی ایم اے کی کمزور مالی حالت کے باوجود اشتہار اور میرٹ کے بغیر دھڑا دھڑ بھرتیاں کسی صورت منظور نہیں ۔ ایمپلائیز سن کوٹا کو نظر انداز کرنے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔ صدر انعام اللہ ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل ورکرز یونین کے کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر انعام اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے تمام عہدیداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ٹی ایم اے چارسدہ کے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹی ایم اے چارسدہ کی کمزور مالی حالت کے باوجود اشتہار دیئے بغیر اور میرٹ کو بالائے طاق رکھ کر دھڑا دھڑبھرتیوں کو ایک ہفتہ کے اندر اندر منسوح کیا جائے ۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ایمپلائیز سن کوٹا پر یونین کسی صورت خاموش بیٹھ سکتی اور ایک ہفتے کے اندر اندر غیر قانونی بھرتیوں کو منسوح نہ کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔