بٹ خیلہ، جماعت پنجم کا متحان بورڈ کے ذریعہ لینے کیخلاف تعلیمی ادارے سراپا احتجاج

بٹ خیلہ، جماعت پنجم کا متحان بورڈ کے ذریعہ لینے کیخلاف تعلیمی ادارے سراپا ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی حکومت کی جانب سے جماعت پنجم کے امتحان کوبورڈ کے ذریعے لینے کے خلاف مالاکنڈکے تمام پرائیوٹ تعلیمی ادارے سراپااحتجاج بن گئے بٹ خیلہ میں احتجاجی مظاہرہ کرکے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری طورپراپنافیصلہ واپس لیکرہمیں احتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے جماعت پنجم کے امتحان کوبورڈکے ذریعے لینے کے خلاف صوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع ملاکنڈکے پرائیوٹ تعلیمی ادارے بھی سراپااحتجاج بن گئے بٹ خیلہ میں صوبائی راہنماضلع کونسل کے ممبرامجدعلی شاہ کے قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہر ہ کرکے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنافیصلہ واپس لیکرپرائیوٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے کیونکہ یہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ایک طرف پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے حکومت پرتعلیم کے بوجھ کم کردیاہے اوردوسری طرف ہزاروں بے روزگارنوجوانوں کوباعزت روزگاردیاہے اس کے باوجود پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں جوہم کسی بھی صورت میں براداشت نہیں کریں گے اگرحکومت نے اپنافیصلہ واپس نہ لیاگیا توہم صوبہ بھرمیں احتجاجی تحریک شروع کردیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر