معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ ایم پی اے صوبیہ خان

معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ ایم پی اے صوبیہ خان

پشاور (سٹاف رپورٹر) سانحہ کو ئٹہ، چارسدہ روڈ پشاوراور با جوڈ میں پو لیو ٹیم پر ہو نے والے دھماکے پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے امن اور قوم کے دشمن ہیں اور اس واقعہ میں بیرونی ہاتھ کو خارج از مکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ اس سانحہ پر پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کوئٹہ میں اس سے قبل سانحہ کو قوم نہیں بھولی تھی کہ پھر اتنے بڑے سانحہ سے قوم دوچار ہوگئی ہے۔ان الفاظ کا اظہار ایم پی اے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یو تھ خواتین وونگ خیبر پختونخواہ کی صدر صوبیہ خان نے اپنے ایک اخباری بیان جاری کر تے ہو ئے کیاْ۔ انہوں نے اس سانحہ میں بڑی تعداد میں اموات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی سانحہ ملک کے خلاف سازشوں کا ایک حصہ ہے لیکن ایسی سازشوں کا قوم اتحاد واتفاق سے ہی کر سکتی ہے اس حوالے سے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ۔انھو ں نے کہا کے ملکی خالات کے باوجو د عمران خان کو اپنے دھرنو ں کی بجائے عوام کے ساتھ ہمدردی کر نی چائیے اور اپنی تمام تر مصروفیات معا طل کر کے صوبے میں امن و آمان کے مسئلے کو تو جہ دینا ضروری ہے کیو نکہ عوام اور ملک میں امن کی صورت میں ہی ہم لیڑوں کے لئے بہتری ہے۔ پختونوں کے حقو ق کی تر جمانی نہ کر نے والو ں کو پختو نو ں کی نمایندگی کا کو ئی حق نہیں انھو ن نے کہا کہ دہشت گر دی کے پے در پے واقعات نے قوم کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ صو بے کے لئے واضع حکمت عملی مر تب کی جائے ان حالات میں پاکستان مسلم لیگ وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے اس درد کے مو قعہ پر ان کے ساتھ کھڑ ی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر