بخشالی میں ایس ڈی او کا غریب صارف پر بدترین تشدد

بخشالی میں ایس ڈی او کا غریب صارف پر بدترین تشدد

مردان(بیورورپورٹ) واپڈا بخشالی سب ڈویژن کے ایس ڈی او کا بجلی بل درست کرنے والے صارف پر بدترین تشدد ،دھکے دے کر دفتر سے باہر نکال لیا ، واپڈا کے منہ زور اہلکاروں نے غریب شہری کا پیچھا کرکے تھانے میں بھی اس کی درگت کردی اورساتھ ہی شہری کے خلاف پولیس کو کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی شاہ جہان سکنہ ساولڈھیر نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ ان کے پیچھے زائد بل آیاہواتھاوہ بل کی درستگی کے لئے بخشالی کے ایس ڈی اوحیدرعلی کے پاس گیا جہاں انہوں نے بل دے کر میرے منہ پر پھینک دیا اورمیری فریاد پر دیگر عملے کی مدد سے مجھے ماراپیٹا گیا اور دفتر سے زبردستی نکالا انہوں نے کہاکہ جب وہ فریاد لے کر پولیس کے پاس پہنچاتو وہاں بھی ان کا پیچھا کرکے مجھ پر تشدد کیاگیا پولیس تھانہ چورہ نے اس حوالے سے روزنامچے میں مقدمہ درج کرلیا دوسری طرف ایس ڈی او حیدرعلی نے بھی پولیس کو تحریری درخواست دی ہے جس میں شاہ جہان پر دھمکیاں دینے اور کارسرکارمیں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کردیئے گئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر