فقیر آباد میں افغانیوں نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا

فقیر آباد میں افغانیوں نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے علاقہ فقیر آباد سردار کالونی میں افغانیوں نے چادر و چاردیواری کے تقدس کوپامال کرتے ہوئے مکان میں زبردستی گھس گئے اور باپ بیٹے کو وحیشانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دار آلہ سے وار کرکے زخمی کردیا جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے عباد اللہ ولد حضرت حسین ساکن تنگی حال سردار کالونی بڈھنی پل نے زخمی حالت میں اپنا بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ کسی کام سے باہر گیا تھا کہ اس دوران گھر سے اسے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ چند نامعلوم افراد مکان میں گھسنے کی کوشش اور گالیاں گلوچ کررہے ہیں جس پر وہ فوری طور پر گھر پہنچا تو اس دوران شیر، شمشاد پسران حضرت حسین، سردار ولد حاجی باقی ساکنان افغانستان حال سردار کالونی بمع تین افراد نامعلوم اس کی مکان کے باہر کھڑے گالیاں نکال رہے تھے اور جب اس نے وجہ پوچھی تو ملزمان نے اسے اور اس کے بیٹے مسکان کو پکڑ کر وحیشانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دار آلہ سے وار کرکے شدید زخمی کردیا مدعی کے مطابق ملزمان کے ساتھ ان کا کوئی تنازعہ نہیں ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر