تیمر گرہ ، کلاس فور ملازمین کا ہیلتھ الاونس کے حصول کے لئے مظاہر

تیمر گرہ ، کلاس فور ملازمین کا ہیلتھ الاونس کے حصول کے لئے مظاہر

تیمرگرہ( بیو ر و رپو ر ٹ ) محکمہ صحت ضلع دیر لوئیر اور ضلع دیر بالا کے کلاس فو ر ملاز مین کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری کے لئے تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتا ل میں جلسہ اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 10نومبر کو جنا ح پارک پشاور میں جلسہ کرنے اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ہسپتالوں کو تالے لگانے کا اعلان اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تیمرگرہ میں کلاس فور صدر نورا للہ جان کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں دیر پائین ،دیر بالا ،محکمہ صحت کے سینکڑوں ملازمین ،ڈاکٹر برادری ، پیرامیڈیکس ، ایپکا، نرسنگ ایسوسی ایشن ،سب انجنیر زایسو سی ایشن ،ٹرانسپورٹ برادری کے نمایندوں نے یکجہتی کے طور پر شرکت کی احتجاجی جلسہ اور بعد ازاں تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے محکمہ صحت ،کلاس فور ملازمین کے صوبائی صدر بنی امین ،ایپکا کے مرکزی صدر اسلم خان ،ڈویژنل صدر محمد شاعر تاجک ، فیض علی شاہ ، ایپکا دیر بالا کے صدر نصرت غفور ،سب انجنیر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ملک بشیر احمد ،ٹرانسپورٹ صدر حیات محمد خان درجہ چہارم دیر بالا صدر ظاہر شاہ ،نور اللہ جان ،حاجی محمد اسلام خان ،حاجی خورشید اقبال ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹر ،پیرامیڈیکس ،اور نرسنگ کو اب گریڈیشن دی ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ کے کلاس فور کو نظر انداز کر کے ابھی تک انہیں ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس نہیں دیا گیا حالانکہ تمام ہسپتال کلاس فور ملازمین چلا کر 24گھنٹے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت اور وزیر خزانہ مظفر سید سے مطالبہ کیا کہ انہیں پوری طور پر ہیلتھ پرو فیشنل الاؤنس کی منظوری دی جائے اس حوالے سے 10نومبر کو صوبے بھر کے کلا س فور ملازمین جناح پارک پشاور میں جلسہ کرئینگے اور پھر صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیکر ہیلتھ پرو فیشنل الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے تک احتجاج جاری رہے گا ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر