طالبعلم کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے‘ اے پی اے مہمند

طالبعلم کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے‘ اے پی اے مہمند

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، گزشتہ روز میل کے سڑک پر قتل ہونے والے طالب علم اس کے قتل کی تحقیقات جار ہے۔ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔ ہم واقعے کی ہر پہلوں پر تحقیقات کر رہے ہیں کہ قتل دشمنی کی بناء پر تھی یا بے گناہ۔ ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ حسیب الرحمن خلیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 29 ستمبر کو جس نوجوان کی لاش ملی تھی اُس کے قتل کی شک میں ہم نے مقتول اسد اور ان کے دوسرے ساتھی کو گرفتار کر لئے تھے۔جو بعد میں اُن کے ورثاء کے کہنے پر ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ مگر گزشتہ روز سرکاری سڑک پر سکول کے بچے کو پکڑنے اور تشدد کے بعد قتل کرنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔ ہم واقعے کی ہر پہلوپر تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس طرح کھلے عام قتل مقاتلے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں ہے۔ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی ہم تحقیقات کے بعد ملوث ملزمان کے خلاف ضرور کاروائی کرینگے۔ یاد رہے کہ مقتول طالب علم اسد کی رسم قل آج بروز جمعرات حجرہ نوشیر خان آدین خیل میں ادا کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر