مسلم لیگ کے بانی رہنما خان عبدالقیوم خان کی برسی کا انعقاد

مسلم لیگ کے بانی رہنما خان عبدالقیوم خان کی برسی کا انعقاد

صوابی( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ملک سید عمران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کے بزرگ رہنما قطب خان کی جانب سے مسلم لیگ کے بانی رہنما خان عبدالقیوم خان کی برسی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خان عبدالقیوم خان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ موصوف نے مسلم لیگ کو کے پی کے میں ایک منظم قوت بنایا انہوں نے ن لیگ کے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ امیر مقام کو صوبہ خیبر پختونخوا کا صدر اور عبدالسبحان خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر