ڈیرہ میں فائرنگ سے 1شخص جان بحق

ڈیرہ میں فائرنگ سے 1شخص جان بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ پاکستان )یارک میں ایک شخص کی فائرنگ سے امداد اللہ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا،یارک پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق یارک میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر وانڈہ آدم خان کے رہائشی شعیب ولد نواب نے فائرنگ کرکے وانڈہ میر علی کے رہائشی نوجوان امداد اللہ ولد گل خان کو قتل کردیا۔یارک پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر شعیب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر