شبقدر موٹر کار کی ٹکر سے چنگ چی میں سوار 4خواتین سمیت 6زخمی

شبقدر موٹر کار کی ٹکر سے چنگ چی میں سوار 4خواتین سمیت 6زخمی

شبقدر (نامہ نگار ) شبقدر موٹرکار چنگ چی پر چڑھ دوڑے ۔جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے شبقدر ہسپتال منتقل ۔ موٹر کار ڈرائیور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور پر ایک موٹرکار نمبر LZF-525 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ایک چنگ چی پر چڑھ دوڑے ۔ جس کے نتیجے میں چنگ چی ڈرائیور سجاد علی ولد آزاد خان سکنہ چمن آباد ، محمد زبیر مسماۃ سائرہ ، ثانیہ ، کفادات اور کائنات شدید زخمی ہوگئی ۔ جس کو فوری طبی امداد کے لئے شبقدر ہسپتال منتقل کئے گئے۔ پولیس موقعے پر پہنچ کر ڈرائیور حکمت شیر ولد نواب شیر سکنہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کرکے تھانہ شبقدر میں بند کردیا گیا اور پولیس نے مزید تفتش شروع کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر