درگئی میں آل ٹیچرز کوارڈینیشن کونسل ملاکنڈ کا اجلاس

درگئی میں آل ٹیچرز کوارڈینیشن کونسل ملاکنڈ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


درگئی (نمائندہ پاکستان) آل ٹیچرز کوارڈی نیشن کونسل مالاکنڈ کا اجلاس ۔ اساتذہ کے ٹائم سکیل منظوری میں مسلسل تاخیری حربوں پر تشویش کا اظہار ۔تفصیلات کے مطابق: آل ٹیچرز کوارڈی نیشن کونسل مالاکنڈ کا ایک اہم گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی میں زیر صدارت امیر غزن اتمان خیل منعقد ہوا۔ اجلاس میں آل ٹیچرز کوارڈی نیشن کونسل کے تمام عہدیدار چیرمین رحیم داد خان ، سینئر نائب صدر حسین احمد قاضی ، وائس چیرمین محمد ستار خان، صوبائی نائب صدر روئیدار محمد، امجد علی ، محمد عالم، حبیب الحق ، حسین احمد قاضی ، غلام رشید ، خان افضل ، محمد ادریس خان ، فضل علی، فضل غفار ، سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ شریک ہوئے اجلاس میں متفقہ منظور ہونے والے قرار داد کے ذریعے صوبائی حکومت سے اساتذہ کے چارٹر اوف ڈیمانڈ کے مطالباتک کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام ہائی ، مڈل اور پرائمری سکولوں کے اساتذہ کرام کو ان کے تاریخ تعیناتی سے ٹائم سکیل کیباقاعدہ منظوری کا پرزور مطالبہ کیا گیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل کے دوران کئے گئے دوعدوں پر عمل درآمد میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر سخت تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ۔ اساتذہ نے آل ٹیچرز کوارڈی نیشن کونسل کے عہدیداروں پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قیادت ٹائم سکہ،سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات کرائیں بصورت دیگر اساتذہ احتجاجی تحریک کا اعلان کردیں گے جس کو ختم کرنے کا اختیار عہدیداروں کا نہیں ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کوارڈی نیشن کونسل کے عہدیداروں اور مقررین نے اساتذہ کو بلا تفریق ٹائم سکیل دینے، رخصت اتفاقیہ کے سالانہ 25چھٹیاں مکمل نہ کرنے والے اساتذہ کو ان کے سالانہ ادائیگی کرانے ، ٹیچرز سن کوٹہ کی بحالی ، سرکاری ملازمین کے 50 فیصد ایڈہاک ریلیف فنڈز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرانے اور پے ایڈ پنشن کمیٹی کے شفارشات پر عمل دراامد کرنے کے مطالبات پیش کردئے اور واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات منظوری کا عمل جلد از جلد مکمل کرکے اساتذہ کے مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر اساتذہ احتجاجی تحریک شروع کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔