محدود وسائل میں ملاکنڈ سپورٹس کمپلیکس کی منظوری دی گئی‘ احمد علی شاہ
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈکے ضلعی ناظم سیدآحمدعلی شاہ باچانے کہاہے کہ محدودوسائل کے باوجودمالاکنڈکے کھلاڑیوں کادیرینہ مطالبہ پوراکرکے مالاکنڈمیں سپورٹس کمپیلکس کی منظوری دی گئی ہے جس پرجلدکام شروع کردیاجائے گا جس سے پورے مالاکنڈکے کھلاڑی مستفیدہونگے نوجوان نسل اپنے روشن مستقبل کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ان خیالات کااظہارسیدآحمدعلی شاہ باچانے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں انڈر19ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں کوتعریفی اسناد دینے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جس قوم کے گراؤنڈآباد ہواس قوم کے ہسپتالیں خود بخودویران ہونگے ضلعی حکومت کھلاڑیوں کودرپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی مالاکنڈکے کھلاڑیوں نے محدووسائل کے باوجود ضلع مر دان اورضلع صوابی کے کھلاڑیوں کوشکت دیکرمالاکنڈکانام فخرسے بلندکیاہے ہم ان کھلاڑیوں کوضلعی حکومت کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔