جاوید صادق شہباز شریف کے فرنٹ مین ہیں،حکمرانوں نے4ترقیاتی منصوبوں میں26ارب55کروڑ روپے کمیشن لی، عمران خان

جاوید صادق شہباز شریف کے فرنٹ مین ہیں،حکمرانوں نے4ترقیاتی منصوبوں ...
 جاوید صادق شہباز شریف کے فرنٹ مین ہیں،حکمرانوں نے4ترقیاتی منصوبوں میں26ارب55کروڑ روپے کمیشن لی، عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید صاد ق شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے اور حکمران جاوید صادق کیساتھ ملکر کرپشن کر رہے ہیں۔کینڈین شہری جاوید صادق معاہدے کراتا ہے جسے چار منصوبوں میں 26ارب 55کروڑ روپے کمیشن لی ہے۔نیو اسلام آبادایئر پورٹ کا کنٹریکٹ بھی جاوید صادق کو دیا گیا،سکھر موٹر وے پرجاوید صادق نے 16ارب کی کمیشن لی ،شہباز شریف جاوید صادق کو منصوبوں میں آگے رکھتے ہیں۔عمران خان نے مسلم لیگ ن پر کرپشن کے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے فرنٹ مین جاوید صادق مختلف ٹھیکوں سے اب تک اربوں روپے کمیشن بنا چکے ہیں۔ عمران خان نے پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین جاوید صادق کی تصاویر جاری کر کے ان پر یہ الزام لگایا اور کہا کہ شہباز شریف ترقیاتی منصوبوں میں فرنٹ مین جاوید صادق کے ذریعے اربوں روپے کمیشن سمیٹ رہے ہیں، ٹھیکے جاوید صادق کو مل رہے ہیں، پیسہ شہباز شریف کی جیب میں جاتا ہوگا، جاوید صادق شہباز شریف کو 26ارب روپے کمیشن کما کر دے چکا ہے،جبکہ ملتان موٹروے میں جاوید صادق کا15ارب روپے کا کمیشن اور نیو اسلام آباد ائرپورٹ کا کنٹریکٹ بھی جاوید صادق کو دیا گیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ 2 نومبر کو شہباز شریف کے فرنٹ مین سے متعلق مزید انکشاف کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کینڈین شہری جاوید صادق کو ٹھیکے دے کر حکمران سمجھ رہے ہیں کہ ان کی کرپشن قانونی ہوکر چھپ گئی مگر وہ نہیں جانتے کہ اب قوم مسلم لیگ ن کی کرپشن پر خاص نظر رکھے ہوئے ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اگر پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے گرفتاریاں کی گئیں تو حکومت کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، جب 10 لاکھ لوگ اسلام آباد میں داخل ہوجائیں گے تو وہ خود بہ خود بند ہوجائے گا۔عمرا ن خان نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کا حسنی مبارک ہے۔ حکمران سمجھتے ہیں کہ کرپشن کرنا قانونی اور احتجاج کرنا غیر قانونی ہے ،’’ آئی ایم ایف کی سربراہ کہہ گئی ہے کہ کرپشن کے خاتمے تک سرمایہ کاری نہیں آئیگی ،مسلم لیگ ن کی کرپشن کے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

عمران خان

مزید : پشاورصفحہ اول