جاوید صادق کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا، جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان کو26ارب55کروڑ روپے کا نوٹس بھجوا ؤں گا، شہباز شریف

جاوید صادق کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا، جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان ...
 جاوید صادق کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا، جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان کو26ارب55کروڑ روپے کا نوٹس بھجوا ؤں گا، شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لگائے گئے الزامات پر عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ 26ارب 54کروڑ روپے کا نوٹس بھجواؤں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے،عمران خان ماضی میں بھی کوئی ثبوت نہیں لاسکے،نیازی صاحب نے مجھ پر گھٹیا اوربے بنیاد الزامات لگائے یہ اسلام آباد نہیں پاکستان کو بند کرنا چاہتے ہیں،یہ سی پیک کے منصوبے روکنا چاہتے ہیں،2014ء میں بھی یہ پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچا چکے ہیں،ان کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا جس کے باعث ایک سال ضائع ہوگیا ہے۔2نومبر کو دھرنے کی وجہ بھی یہی نظر آتی ہے، وزیر اعظم نے خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ہے،اس فیصلے کے بعد ان کے غبارے سے ہوا نکل گئی تو یہ میری طرف دوڑ پڑے،سپیڈ پنجاب سے ان کو تکلیف ہے،مجھ پر جتنے الزامات لگے ایک دھیلے کا ثبوت نہیں پیش کیا گیا ہے،عمران خان نے کہا کہ جنگلا بس میں 75ارب روپے خرچ کیے گئے میں نے کہا ثبوت لاؤ میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن 35ارب روپے کرپشن کے بھی ثابت نہ کرسکے،شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے112ارب روپے بچائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پلڈاٹ نے ہمارے کام کی تعریف کی ہے اور عوام نے سروے میں پنجاب حکومت کی گورننس کو سراہا ہے،اس بات کی ان کو تکلیف ہے،میرے خلاف آج نیا شوشہ چھوڑا گیا ہے،جاوید صادق کو میرا فرنٹ مین ظاہر کیا گیا ہے،پاکستان کا خزانہ بھرنے کیلئے ہر بندے سے ملتا ہوں تو کیا سبھی میرے فرنٹ مین ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جاوید صادق میرے پرانے جاننے والے ہیں،یہ 1998 ارفع کریم ٹاور کا ٹھیکہ پر ویز الٰہی کے دور میں دیا گیا،اس ٹاور کا ٹھیکہ جاوید صادق صاحب کی کمپنی کے پاس تھا،میں نے رنگ روڈ کے ٹھیکے میں بڈ کرنے کا کہا ہے لیکن ان کو ٹھیکہ نہیں ملا تھا،اگر فرنٹ مین ہوتا تو کنٹریکٹ ملتا۔آج 26ارب روپے ہرجانے کا اعلان کروں گا،عمران خان جو کاغذ لہرا رہے ہیں وہ دکھائیں اس میں کیا ہے،سی پیک رکا تو نقصان عوام کا ہوگا لیکن یہ تو براؤن مین ہیں ان کا کچھ نہیں بگڑے گا،ان کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہوں،قرض معاف کرانے والے شخص امیر ترین آدمی بن گیا،دوسری طرف غریبوں،یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والا امیر آدمی بنا بیٹھا ہے۔عمران خان مخالفت میں پاک چین دوستی کو بھی بھول گئے ہیں،یہ لوگ منصوبوں کی تکمیل نہیں چاہتے ،خدا کی قسم اگر کرپشن کا ایک دھیلا بھی ثابت ہوجائے قیامت تک مجھے معاف نہ کرنا،صرف مجھے ہی نہیں میرے بچوں کو بھی معاف نہ کرنا ہے،نہ جانے آپ نے لیڈری کہاں سے سیکھی ہے میں عمران خان کے کسی الزام کا جواب نہیں دوں گا،میں عدالت میں جارہا ہوں،جواب آئے نہ آئے میں عدالت جاؤں گا۔انہوں نے کہا ہے میں عدالت سے ہاتھ جوڑ کر استدعا کرتا ہوں کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کی جائے۔میرے خلاف فیصلہ آیا تو سزا عوام تجویز کریں گے،میں نے پہلے کبھی نہیں کہا کہ عدالت جارہا ہوں،انہوں نے کہا ہے کہ چین کی دریا دلی ہے کہ وہ 50ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں مکمل کررہے ہیں۔
شہباز شریف