داؤدزئی میں پولیو ٹیم پر حملہ بزدلانہ فعل ہے‘ شہرام ترکئی

داؤدزئی میں پولیو ٹیم پر حملہ بزدلانہ فعل ہے‘ شہرام ترکئی

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی نے گزشتہ روز پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے اس حملے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت شہید پولیس اہلکار کے خاندان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ اول