بونیر‘ سانحہ کوئٹہ کیخلاف وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

بونیر‘ سانحہ کوئٹہ کیخلاف وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

بونیر( نمائندہ پاکستان) کو ئٹہ میں رونما ہونے والے سانحہ کے خلاف بونیر کے عدالتوں میں مکمل بائکاٹ ،دور دراز سے ائے ہوئے سائلین کو شدید مشکلات کاسامنا ،مردان اور کوئٹہ کے سانحہ میں شہید ہونے والے وکلا ء کو ابھی تک کو ئی ریلیف نہیں ملا ،حکومت وکلا ء کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہے ۔ملک کی سیکورٹی ایجنسیاں سانحہ کوئٹہ کے تحقیقات کرکے اس میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرے ،بونیر بار کے جنرل سیکرٹری ریاض جان ایڈوکیٹ کا صحافیوں سے گفتگوں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی بار کونسل کی ہدایت پر بونیر بار کے وکلا ء نے عدالتوں سے بائکاٹ کیا ،بعدازاں بونیر بار کے صدر نوشاد خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہو اجس میں بونیر بار کے کابینہ اور کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی ،بونیر بار کے جنرل سیکرٹری ریاض جان ایڈوکیٹ نے میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام اور وکلاء کو سیکورٹی دینے میں ناکام ہوچکی ہے ،ابھی تک مردان اور کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلا ء کے ساتھ کو ئی امداد نہیں ہوئی ،انہوں نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی ایجنسیاں ان واقعات کی تحقیقات کرکے اس میں ملوث ملزمان کو قوم کے سامنے بے نقاب کرے ،بونیر بار کے وکلاء نے کو ئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس نوجوانوں کی ایصال ثواب کے لئے دعاء کی ۔وکلا ء کی ہڑتال کی وجہ سے ضلع بھر سے ائے ہوئے سائیلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : پشاورصفحہ اول