خیبر ایجنسی‘ جمرود میں پولیو ٹیم پر فائرنگ‘ ورکر جاں بحق

خیبر ایجنسی‘ جمرود میں پولیو ٹیم پر فائرنگ‘ ورکر جاں بحق

خیبر ایجنسی (بیورورپوٹ) جمرود میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو روکر جاں بحق ہو گیا ،پولیٹیکل انتطامیہ اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے سر چ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا،سر کاری ذرائع خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر فضل امین آفریدی شدید زخمی ہو گیا جسکو فوری طبی امداد کیلئے جمرود سول ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں پر وہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیٹکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران علاقائی زمہ داری کے تحت پندرہ افراد کو گرفتار کرکے جمرود حوالات میں بند کر دیا

مزید : پشاورصفحہ اول