چمکنی‘ بھتہ نہ دینے پر نجی سکول پر بم حملہ‘ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں

چمکنی‘ بھتہ نہ دینے پر نجی سکول پر بم حملہ‘ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے علاقہ چمکنی میں بھتہ دینے سے انکار پر نامعلوم افراد نے مقامی نجی سکول پر دستی بم سے حملہ کردیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا سکول چوکیدار نے مالک کو اطلاع دی جس کے بعدسی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے واقعہ کے مطابق جناح ایجوکیشن فاؤنڈیشن سروس روڈ بدھائی کے مالک ارباب پرویز ولد عطاء محمد سکنہ بدھائی نے تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ شب وہ اپنے حجرے میں موجودتھا کہ اس دوران سکول کے چوکیدار عدنان ولد شیر گل نے فون پراطلا ع دی کہ سکول پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا ہے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیاتاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سکول کی عمارت کوجزوی نقصان پہنچاہے متاثرہ شخص کاکہناتھاکہ انہیں گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان کے نمبر سے نامعلوم افراد ایک لاکھ روپے بھتہ دینے کامطالبہ کررہے ہیں اور بھتہ نہ دینے پر اسے دھمکیاں دی جارہی ہیں محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس پشاور نے مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول