ہنگو میں تخریب کاری کی کوشش ناکام‘ 7 مارٹر گولے برآمد

ہنگو میں تخریب کاری کی کوشش ناکام‘ 7 مارٹر گولے برآمد

ھنگو( بیورورپورٹ )ھنگو کاعلاقہ شاہو روڈ سے 7مارٹر گولے برآمد ۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز ھنگو شاہو روڈ میں نامعلوم شر پسندوں نے ایک شاپر میں 7عدد مارٹر گولے سڑک کے کنارے رکھے گئے تھے اطلاع پر تھانہ سٹی ھنگو کے ایس ایچ او فرید خان بمہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور بی ڈی ایس سکواڈ کے انچارج اسد اللہ کو اطلاع دی جنہو ں نے پہنچ کر بر وقت کاروائی کرتے ہوئے گولوں کو ناکارہ بنا دیا پولیس اہلکاروں کے مطا بق ان گولوں کو ریموٹ کنٹرول کے زریعے استعمال کرنا مقصود تھا

مزید : پشاورصفحہ اول