میپکو نے رواں مالی سال کے دوران بجلی چوروں کو 3کروڑ 19لاکھ کے جرمانے عائد کیے

میپکو نے رواں مالی سال کے دوران بجلی چوروں کو 3کروڑ 19لاکھ کے جرمانے عائد کیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)سرکل ملتان نے رواں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

مالی سال2016-17 ؁ء کے دوران2432بجلی چوروں کو3 کروڑ19 لاکھ 13ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاہے اور عائد کی گئی جرمانے کی رقم میں سے 2 کروڑ41لاکھ9ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کرائی ہے۔جولائی تا ستمبر2016 ؁ء میں2259گھریلو صارفین کو2کروڑ5لاکھ 37ہزارروپے،140کمرشل صارفین کو33لاکھ50ہزار روپے،23صنعتی صارفین کو55 لاکھ23 ہزار روپے اور10 ٹیوب ویل صارفین کو25لاکھ 3ہزارروپے جرمانہ عائد کیاہے۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی کی ہدایت پر سرکل،ڈویژنل اور سب ڈویژنل ٹیموں نے میپکو کینٹ ڈویژن میں292بجلی چوروں کو19 لاکھ11 ہزار روپے، ممتازآبادڈویژن میں358بجلی چوروں کو32لاکھ85ہزار روپے،موسیٰ پاک ڈویژن میں427بجلی چوروں کو69 لاکھ61ہزار روپے،سٹی ڈویژن میں832 صارفین کو بجلی چوری کرنے پر79 لاکھ39 ہزارروپے،شجاع آباد ڈویژن میں144 صارفین کو25لاکھ61ہزار روپے اور شاہ رکن عالم ڈویژن میں379صارفین کو88 لاکھ97ہزار روپے جرمانہ عائدکیا ہے۔
میپکو جرمانے