غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں ‘ تعمیرات ‘ لینڈسب ڈویژن کیخلاف ایم ڈی اے کا آپریشن جاری
ملتان ( نمائندہ خصوصی ) غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں ‘ لینڈ سب ڈویژن اور غیر قانونی اور بغیر اجازت تعمیرات کیخلاف ایم ڈی اے کا آپریشن بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ گزشتہ روز ایم ڈی اے انفورسمنٹ سیل نے شہر کے مختلف(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
علاقوں میں آپریشن کیا ‘ آپریشن کی نگرانی سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ایم ڈی اے نے کی ‘ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اقراء مرتضیٰ ‘ پولیس سکواڈ اور ڈیمایشن ٹیم آپریشن میں شریک تھے ۔ تفصیل کے مطابق موضع سبحان پور نزد ابن سینا ہسپتال سدرن بائی پاس پر کاروائی کرتے ہوئے تنویر ٹاؤن ‘ احمد سٹی جگووالا ‘ ارسلان ٹاؤن ‘ گلستان مجتبیٰ کی گرائی کر دی گئی جس میں چار دیواری ‘ آفس اور مین گیٹ شامل ہیں جبکہ صادق آباد پل کے قریب رمضان بھٹی سکیم کی گرائی کر دی گئی ‘ انفورسمنٹ سیل نے پیراں غائب روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ظہیر احمد کی 4 عدد بغیر نقشہ منظوری دکانیں گرا دی ۔ رفیق ڈینٹل کلینک کا فرنٹ گرا دیا گیا اور باقی کلینک کو سیل کر دیا گیا ۔ پیراں غائب روڈ پر گیلانی ریسٹورنٹ ‘ شاہ رکن عالم ٹاؤن ڈی بلاک میں بوتیک کا کاروبار کرنیوالی دو عدد دکانیں نان کمرشل ہونے کی وجہ سے سیل کر دیں ۔ سدرن بائی پاس بلال پور مائنر پر طالب حسین کی دو عدد دکانیں گرا دی گئیں ‘ سدرن بائی پاس کے قریب ممتاز حسین کی 4 عدد دکانیں گرا دی گئیں ‘ ایل ایم کیو روڈ نزد سدرن بائی پاس عرفان چاون کی ایک عدد دکان گرا دی گئی ۔ سدرن بائی پاس پر بغیر نقشہ زیر تعمیر گھر مالک محمد اکبر کی گرائی کر دی گئی ۔