شیر شاہ ٹاؤن کی کارروائی، 2 ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سیل
ملتان(خبر نگار) شیرشاہ ٹاؤن نے شجاع آباد روڈ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 2سکیموں کے دفاتر سیل کرنے کے ساتھ تعمیراتی سامان قبضے میں لے لیا ٹی ایم او شیر شاہ ٹاؤن محمد اقبال خان کی ہدایت پر ٹاؤن آفیسر رشید بھٹہ اور لینڈ آفیسر امتیاز چھٹہ کی سربراہی میں ٹیم نے گذشتہ روز پرانا شجاع آباد روڈ پر بستی کھوکھراں اور بدر موڑ کے علاقے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کیا اور اسی دوران ازور ٹاؤن اور یونس بلڈرز کے نام سے 2رہائشی سکیموں کے دفاتر سیل کردیئے اور موقع پر جاری تمام تعمیرات رکوا لیں اور تعمیراتی سامان بھی قبضے میں لے لیا۔