مال گاڑی ریلوے ٹریک سے اترنے پر عمرکوٹ میں ٹریک بند

مال گاڑی ریلوے ٹریک سے اترنے پر عمرکوٹ میں ٹریک بند

ملتان ‘روجھان (سٹی رپورٹر ‘نمائندہ پاکستان ) عمرکوٹ کے قریب مال گاڑی ریلوئے ٹریک سے اترنے کے باعث ریلوئے ٹریک بند۔ تفصیل کے مطابق عمر کوٹ ریلوئے ٹریک پر تیز رفتاری کے باعث مال گاڑی ریلوئے ٹریک سے اترنے کے باعث کراچی سے پشاور جانیوالی خوشحال ایکسپریس ٹرین ریلوئے اسٹیشن روجھان پر کئی گھنٹے تک رک رہی ریلوئے اسٹیشن روجھان پر کئی گھنٹے ٹرین روکنے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا ‘ٹرین روکنے کی اطلاع ملنے پر ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر محمد اسلم قانوں گو رونیو عملہ کے ہمراہ پنجاب پولیس کے اے ایس آئی غلام مصطفی اور اے ایس آئی مشتاق احمد پولیس کے ہمراہ اور مخیر حضرات کی بڑی تعداد کھانے پینے کی اشیا ء لے کر روجھان اسٹیشن پر پہنچ گئے اور کھانے پینے کی اشیاء مسافروں میں تقسیم کی انتظامیہ اور پولیس کے ملازمین کے علاوہ ریلوئے حکام ٹرین کی راونگی تک موقع پر موجود رہے تاہم کئی گھٹنے کے بعد ریلوئے ٹریک بحال ہونے پر خوشحال ایکسپریس ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر