مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ کے مخصوص نشست کیلئے کاغذات مسترد کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرنیکا حکم

مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ کے مخصوص نشست کیلئے کاغذات مسترد کرنیکی ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدر بلال بٹ کے مخصوص نشست کے لئے کاغذات مسترد کرنے کی درخواست پر فریقین کو 2 نومبر کے لئے نوٹس جاری کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے ملک عامر ندیم نیدرخواست دائر کی تھی کہ اس نے بلدیاتی انتخابات کیلئے میونسپل کارپوریشن ملتان کی ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع کرائے جس پر مخالف امیدوارمحمد بلال بٹ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اورالیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 اکتوبر کو ہوناتھی لیکن امیدوار بلال بٹ کے کاغذات کی جانچ پڑتال ایک روز قبل کر لی گئی اورمذکورہ تاریخ کو یہ امیدوار پیش نہیں ہوئے جس پر درخواست دی کہ جانچ پڑتال کیلئے الیکشن رولز 10،11 اور14 کی خلاف ورزی کی گئی ہے لیکن اس کی درخواست اوراپیل خارج کردی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر