ہیڈ ماسٹروں کے انٹر ڈویژنل تبادلوں کیخلاف اساتذہ تنظیموں کا مشترکہ احتجاج کا فیصلہ
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت صوبے بھر میں سکول سربراہان کے سزا کے طور پر انٹر ڈویژن تبادلوں کے آرڈرز کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے مل کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا‘محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ملتان سمیت صوبے بھر کے 300سے زائد سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کے دور دراز ڈویژنوں میں تبادلے کر دئیے تھے ‘اساتذہ تنظیموں کے مطابق مذکورہ سربراہوں کے انٹر ڈویژن تبادلوں کے آرڈرز کینسل کرانے کے لئے احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔