3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ٹی ایم اے کوٹ ادو عملہ صفائی کی ہڑتال جاری

3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ٹی ایم اے کوٹ ادو عملہ صفائی کی ہڑتال جاری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرٹی ایم اے کوٹ ادو کا عملہ صفائی ہڑتال چوتھے روز میں داخل،کوٹ ادو شہر کے اکثر علاقے گندگی سے بھر گئے تفصیل کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کروڑوں روپے عوام سے ٹیکس وصول کرنے کے بو وجود عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں نا کام ہو گئی ہے جبکہ ٹی ایم اے کوٹ ادو کے ملازم 3ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر عملہ صفائی کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی،صفائی نہ ہونے سے کوٹ ادو سٹی کے اکثر علاقے گندگی سے بھر گئے ہیں،وارڈ نمبر14/C,14/D,14/A،14/B،4/E 1 نقدآباد،منڈی مویشی روڈ،نور شاہ روڈ،نزد مدرسہ مظاہرالعلوم،لائن پار محلہ غریب آباد،ضیاء کالونی،سینما روڈ،محلہ نورے والہ،گلی یونین کونسل نمبر1والی،گلی نعیم خان بلوچ والی،گلی ڈاکٹر جبار والی گندگی سے بھرے ہوئے ہیں جو کہ فلتھ ڈپو کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر