ٹیوب ویل صارفین کے بل ریوائز‘ اقساط کر دی گئیں

ٹیوب ویل صارفین کے بل ریوائز‘ اقساط کر دی گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر )حکومت نے زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے3روپے فی یونٹ کمی کر دی مگر اس کے باوجود میپکو ریجن میں زرعی ٹیوب ویل صارفین کو پرانے ٹیرف کے مطابق بل بھجو ا دئیے ‘اس پر کسان اتحاد نے شدید احتجاج کیا اور وزارت پانی وبجلی کے حکام سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا اور بلوں کی ادائیگی روکنے کی دھمکی دے دی جس پر میپکو انتظامیہ پریشان ہو گئی کیونکہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے ذمہ میپکو کے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں ‘ اس پر میپکو انتظامیہ نے سیکڑوں زرعی ٹیوب ویل صارفین کے بل ریوائز کر دئیے اور 05.35روپے فی یونٹ اور پیک آور ز میں ساڑھے8روپے فی یونٹ قیمت کے نئے بجلی بنا دئیے مگر بیشتر زرعی ٹیوب ویل صارفین کے ذمہ سابقہ واجبات چلے آرہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر