سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے وکلاء کی ہڑتال

سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے وکلاء کی ہڑتال

ملتان،وہاڑی،مظفرگڑھ، پیر جہانیاں،دنیا پور ، ڈیرہ غازی خان،لیاقت پور(خبرنگار خصوصی ، نمائندگان )سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے وکلاء نے سوگ میں عدالتوں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کا مکمل بائیکاٹ کیا اور ہڑتال کی اس ضمن میں گزشتہ روز پاکستان بارکونسل کی کال پر ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعد جبکہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اوروکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق سا نحہ کو ئٹہ کے سو گ میں ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے وکلا ء نے بھی عدالتوں کا مکمل با ئیکا ٹ کیا او ر کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جس کی وجہ سے دور درازسے آنے والے سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا اس موقعہ پر صدر بار ملک محمد شبیر اعوان، جنرل سیکرٹری مسعودظفر چودھری ، نا ئب صدر زاہد سرویا اور سابق صدر مہر شیر بہادر لک ، سابق سیکرٹریز رانا شعیب اصغر ایڈووکیٹس ، چودھری شہزاد نو ا ز ، ندیم بخاری ، نعیم شاہ ، چودھری خالد محمودگجر ، رانا مسعود اصغر ، میاں محمد غفور ایڈووکٹیس ، راؤ شیراز رضا، رانا محمد اکبر، چودھری نذیر احمد ، عبدالخالق بھٹی ، شہزاد خاں ، شکیل احمد تارڑ ، رانا محمد ارشد ، با بر منظور دُوگل ، امین صابر ، مسعو د امین ، فیض فرید رندھاوا ، اختر نوا ز بھٹی سمیت دیگر وکلا ء نے سا نحہ کو ئٹہ کی مذمت کر تے ہوئے حکمرانون سے ملز مان کی گرفتار ی کامطالبہ کیا ہے ۔مظفرگڑھ،پیرجہانیاں سے نامہ نگار کے مطابق ڈسٹر کٹ بار کو نسل نے پنجا ب بار کو نسل کی کال پر سانحہ کو ئٹہ کے سلسلے میں آج فل ڈے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ڈسٹرکٹ صدر بار عبدالقیوم دستی نے کہا سانحہ کو ئٹہ کے شہدا کے لو احقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں پاکستان بار کونسل،پنجاب بار کونسل کی کال پر دنیا پور بار نے بھی گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی اور کوئی بھی وکیل کسی مقدمہ کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کی کال پر سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں گزشتہ روز وکلاء نے مکمل ہڑتال کی جبکہ دن گیارہ بجے ضلع کچہری احاطہ میں سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی غائبانہ نماز جنازہ میاں بشیر احمد ایڈووکیٹ نے پڑھائی غائبانہ نمازجنازہ میں بار صدر بہرام خان بزدار،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک خالدمحمود ،ایڈیشنل سیشن جج محمد یونس لاڑ سمیت دیگر ججز بار جنرل سیکرٹری محمد اظہر خان سکھانی ،بار نائب صدر محمد باقر اکبر سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بار ایسو سی ایشن لیاقت پور نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں مکمل ہڑتال کی صدر بار میاں فیاض حسین کھرل ،ینگ لائر فورم کے سردار محمد ابراہیم خان جنر ل سیکرٹر ی محمد اکرم نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور اس میں ملوث بیرونی طاقتوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر